Wednesday , December 12 2018

امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ راہول ورما کی حلف برداری

واشنگٹن ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہند نژاد امریکی رچرڈ راہول ورما کو امریکی سفیر برائے ہند کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ 46 سالہ ورما پہلے ہند نژاد امریکی ہیں جو نئی دہلی میں اعلیٰ ترین امریکی سفارتی عہدیدار کی حیثیت سے فائز ہورہے ہیں۔ وہ ، مسٹر جان کیری کے آئندہ ماہ مقررہ دورہ ہند سے قبل نئی دہلی پہونچیں گے ۔

واشنگٹن ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہند نژاد امریکی رچرڈ راہول ورما کو امریکی سفیر برائے ہند کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ 46 سالہ ورما پہلے ہند نژاد امریکی ہیں جو نئی دہلی میں اعلیٰ ترین امریکی سفارتی عہدیدار کی حیثیت سے فائز ہورہے ہیں۔ وہ ، مسٹر جان کیری کے آئندہ ماہ مقررہ دورہ ہند سے قبل نئی دہلی پہونچیں گے ۔ امریکی صدر بارک اوباما ، 26 جنوری کو یوم جمہوریہ ہند کی پریڈ میں شرکت کیلئے اواخر جنوری میں نئی دہلی پہونچیں گے ۔ امریکہ سنیٹ نے ندائی ووٹ کے ذریعہ مسٹر ورما کے تقرر کی توثیق کی تھی جس کے بعد انھوں نے وائیٹ ہاوز میں صدر اوباما سے ملاقات کی تھی ۔ ہندوستان کے ساتھ سیول نیوکلیئر سمجھوتہ کی امریکی کانگریس میں منظوری کیلئے رچرڈ راہول ورما نے خاموشی کے ساتھ کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔

حال ہی میں انھوں نے امریکہ کے ایک سرکردہ مفکر ادارہ ’ مرکز برائے امریکی ترقی پسندی‘میں انھوں نے انڈیا 2020 پراجکٹ شروع کیا تھا۔ مسٹر ورما ، موجودہ امریکی سفیر برائے ہند مسز نینسی پاویل کی جگہ لیں گے ۔ مسز پاویل اس سال مارچ کے دوران امریکہ میں ہندوستانی سفارتی افسر دیویانی کھوبر گاڑے کی ویزا دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت گرفتاری اور اُن کے ساتھ کئے گئے سلوک سے پیداشدہ تنازعہ کے درمیان مستعفی ہوگئی تھیں۔ ناظم الامور کیتھلین اسٹیفنس فی الحال نئی دہلی میں امریکی سفارتخانہ کی سربراہ ہیں۔ ورما کے 2008 ء سے اوباما کے ساتھ قریبی روابط ہیں جب انھوں نے اُس وقت کے ایلنائی سنیٹر ( اوباما ) کے لئے صدارتی مباحثہ تیار کرنے پر کام کیا تھا۔ ورما کے والدین 1960 ء کی دہائی میں امریکہ منتقل ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT