Thursday , December 13 2018

امریکی سیاح سے دست درازی ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

مظفر نگر۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی۔ دہرہ دون قومی شاہراہ پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کو امریکی سیاح کے ساتھ جنسی دست درازی کرنے کے جرم پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ( سٹی ) شراون کمار نے بتایا کہ خاتون امریکی سیاح ٹیکسی کے ذریعہ دہلی سے رشی کیش جارہی تھی۔ ٹیکسی ڈرائیور نے ایک دھابے کے قریب کار روک کر سیاح کے ساتھ جنسی دست درازی کی کوشش کی لیکن خاتون سیاح ٹیکسی سے نکل کر بھاگی اور دوسری گاڑی کے ذریعہ اپنا سفر مکمل کیا۔ اس نے بعد ازاں پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور سیمی سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور کچھ ہی گھنٹوں میں اسے گرفتار بھی کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT