Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / امریکی سینیٹ میں دفاعی بل منظور،پاکستانی امداد مشروط

امریکی سینیٹ میں دفاعی بل منظور،پاکستانی امداد مشروط

واشنگٹن۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے 602 ارب ڈالر کے ڈیفنس اتھرائزیشن بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فوجی امداد دینے کی تجویز دی تھی، تاہم سینیٹ نے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف عملی کارروائی سے مشروط کردیے۔بل کی منظوری کے بعد امریکی وزارت دفاع کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستانی کارروائیوں سے کانگریس کو مطمئن کرنا ہوگا۔ اوباما انتظامیہ کو بل پر سخت تحفظات ہیں اور اس نے بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد مشروط کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے۔پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں، 2013 سے اب تک 3 ارب 10 کروڑ ڈالر دیئے جاچکے ہیں، جبکہ اس فنڈ کی میعاد جاریہ سال اکتوبر میں ختم ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT