Monday , July 16 2018
Home / دنیا / امریکی صحافی ’’ٹام ولف‘‘ کا انتقال

امریکی صحافی ’’ٹام ولف‘‘ کا انتقال

واشنگٹن۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹام ولف ایک اختراعی صحافی اور ناول نگار کا جنہوں نے صحافت کی دنیا میں اپنے نئے انداز کی تحریروں سے تہلکہ مچایا تھا، 88 سال کی عمر میں مین ہیٹن ہاسپٹل میں پیر کو انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی توثیق ان کے ایجنٹ لین نسٹ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ولف کو انفیکشن کی وجہ سے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ وہ 1962ء میں رپورٹر کی حیثیت سے ’’نیویارک ہیرالڈ ٹریبیون‘‘ سے وابستہ ہوئے تھے تب سے ہی وہ نیویارک میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1960ء سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT