Monday , November 20 2017
Home / دنیا / امریکی صحافی کے مقدمے کا فیصلہ جلد متوقع

امریکی صحافی کے مقدمے کا فیصلہ جلد متوقع

تہران ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں جاسوسی کے الزام میں ایک سال سے زائد عرصے سے گرفتار امریکی صحافی کے مقدمے کی آخری سماعت ہوئی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 39 سالہ جیسن رضائیان کے مقدمے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں منظرعام پر آنے کی توقع ہے۔ان کی وکیل دفاع لیلیٰ احسن نے 20 صفحات پر مشتمل دستاویزعدالت میں پیش کی۔ وکیل اور جیسن رضائیان نے زبانی دلائل بھی پیش کیے۔انھیں دس سے 20 سال جیل کی سزا کا سامنا ہے۔یہ اس مقدمے کی ایران کی تہران میں واقع انقلابی عدالت کے بند کمرے میں منعقد ہونے والی چوتھی سماعت تھی۔جیسن رضائیان کے خلاف مقدمے کی واشنگٹن پوسٹ اور صحافتی آزادی کے گروپس نے مذمت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT