Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / امریکی صدر اوباما شیعہ مسلمان ، سابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

امریکی صدر اوباما شیعہ مسلمان ، سابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

بغداد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اور خلیجی میڈیا کے مطابق ایک سابق عراقی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما شیعہ ہیں اس لئے اس کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں، اوباما کا درمیانی نام ’حسین ‘ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شیعہ مسلمان ہیں۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اوباما کے مسلمان ہونے ک

بغداد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اور خلیجی میڈیا کے مطابق ایک سابق عراقی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما شیعہ ہیں اس لئے اس کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں، اوباما کا درمیانی نام ’حسین ‘ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شیعہ مسلمان ہیں۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اوباما کے مسلمان ہونے کے سازشی نظریات میں ایک نیا رخ آیا ہے، یو ٹیوب پر عراقی رکن پارلیمنٹ نے انہیں شیعہ ثابت کرنے کے لئے غیر معمولی وضاحت پیش کی، جس میں اس نے ثابت کرنے کی کوشش کی اوباما ایران کی طرف ہمدردانہ رجحان کیوں رکھتے ہیں۔ اپنے والدین کے شیعہ پس منظر کی وجہ سے اوباما ایران کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ امریکی قارئین کو یہ بات صدمے سے دوچار کرسکتی ہے، جب انہیں پتہ چلے کہ ایک باعمل عیسائی پر ایک خفیہ اسلامی ایجنڈے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اوباما کے صدارتی انتخابات سے قبل بھی ان کے مسلمان ہونے کی افواہیں پھیلی تھیں۔ ان کے والد کو مسلمان بیان کیا گیا اور کہا گیا کہ اوباما نے انڈونیشیا میں ایک بنیاد پرست اسلامی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ گزشتہ برس ایک سروے کے مطابق 54فیصد ری پلیکن یہ سمجھتے ہیں کہ اوباما مسلمان ہیں۔ حال ہی میں ایک شامی مصنف نے لندن کے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بارک اوباما ایک شیعہ کینیائی باپ کا بیٹا ہے۔ خلیجی اخبار ’العربیہ‘ کے مطابق سابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما ایک شیعہ باپ اور ماں کے گھر پروان چڑھے۔ ان کے خاندان کے شیعہ ہونے کی وجہ وہ ایران کی مدد کرتے ہیں۔ اوباما کے والد حسین اور ان کی والدہ شیعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوباما کا درمیانی نام حسین ہے جو ان کے پس منظر کا مزید ثبوت ہے، اس لئے وہ ایرانی شیعہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT