Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / امریکی صدر سے بھوپال گیس کا مسئلہ رجوع کیا جائے وزیراعظم نریندر مودی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشورہ

امریکی صدر سے بھوپال گیس کا مسئلہ رجوع کیا جائے وزیراعظم نریندر مودی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشورہ

ڈاوس ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے عین قبل حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہیکہ امریکی صدر سے ملاقات کے دورہ بھوپال گیس سانحہ کوبھی اٹھائیں۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل مسلیل شیٹی نے کہا کہ بھوپال گیس المیہ کے متاثرین کئی عشروں سے انصاف اور حق طلبی کے انتظار میں ہی

ڈاوس ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے عین قبل حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہیکہ امریکی صدر سے ملاقات کے دورہ بھوپال گیس سانحہ کوبھی اٹھائیں۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل مسلیل شیٹی نے کہا کہ بھوپال گیس المیہ کے متاثرین کئی عشروں سے انصاف اور حق طلبی کے انتظار میں ہیں اور اس المیہ کے اثرات ہنوز دیکھے جاسکتے ہیں اور کمپنی کے اسٹور روم میں اب بھی زہریلے کیمیائی مادے رکھے ہوئے ہیں جبکہ مضرصحت کے اثرات ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئے اور اقطاع عالم میں صنعتی تباہی کا یہ سب سے بڑا سانحہ بن گیا جس میں ہزاروں انسانوں کی جانیں تلف ہوگئیں لیکن یہ مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ اس مسئلہ پرامریکی صدر بارک اوباما کی توجہ مبذول کروائیں کیونکہ متاثرہ عوام کو انصاف رسانی کیلئے سیاسی عزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مثال پیش کی کہ گیس اخراج کے مسئلہ پر امریکہ نے آئیل کمپنی بی پی سے کسی طرح کا سخت گیر رویہ اختیار کیا تھا اور بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی سیاسی جرات سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT