Friday , November 16 2018
Home / دنیا / امریکی صدر غیر ذمہ دار شخص:ایران

امریکی صدر غیر ذمہ دار شخص:ایران

بیروت، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر کار علی اکبر ولایتي نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دار انہ افعال کی وجہ سے ایران کے روس کے ساتھ تعلقات زیادہ گہرے ہوئے ہیں۔مسٹر ولایتي روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملنے ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور سفارتی قسم کے ہیں اور حالیہ برسوں میں اجتماعی، دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں توسیع ہوئی ہے ۔ خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے نے ان کے حوالے سے بتایا کہ وہ مسٹر خامنہ ای کا پیغام مسٹر پوتن کو دیں گے اور صدر حسن روحانی کے جذبات سے بھی آگاہ کرائیں گے اور عالمی صورتحال کو لے کر بہت ہی حساس معاملات پر بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT