Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / امریکی صدر پر دہشت گردانہ حملہ کی جھوٹی اطلاع گوا میں ایک مایوس نوجوان گرفتار

امریکی صدر پر دہشت گردانہ حملہ کی جھوٹی اطلاع گوا میں ایک مایوس نوجوان گرفتار

پناجی ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی پولیس کو ٹیلی فون کے ذریعہ پھر یہ وارننگ دینے پر کہ امریکی صدر بارک اوباما پر دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ گوا کے ایک نوجوان کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ جنوبی گوا ضلع کے ایک نوجوان نے کل صبح دہلی پولیس کنٹرول روم کو ٹیلی فون پر یہ اطلاع دی کہ اس نے بعض عسکریت پسندوں کو آپس میں بات چیت کرتے سنا کہ دو

پناجی ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی پولیس کو ٹیلی فون کے ذریعہ پھر یہ وارننگ دینے پر کہ امریکی صدر بارک اوباما پر دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ گوا کے ایک نوجوان کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ جنوبی گوا ضلع کے ایک نوجوان نے کل صبح دہلی پولیس کنٹرول روم کو ٹیلی فون پر یہ اطلاع دی کہ اس نے بعض عسکریت پسندوں کو آپس میں بات چیت کرتے سنا کہ دورہ ہند پر آنے والے امریکی صدر کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ساوتھ ) شیکھر پربھو دیسائی نے بتایا کہ یہ نوجوان محض شہرت کے لیے یہ کام کیا ہے کیوں کہ وہ یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مایوس تھا ۔ ٹیلی فون پر دھمکی آمیز اطلاع ملتے ہی دہلی میں پولیس نے فی الفور حرکت میں آتے ہوئے چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ٹیلی فون ساوتھ گوا کے کون کولم گاؤں سے کیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس کی جانب سے فراہم تفصیلات پر ایک کالج میں زیر تعلیم نوجوان کو پکڑ لیا گیا اور سینئیر عہدیداروں کی نگرانی میں پوچھ تاچھ کے دوران اس نوجوان نے بتایا چونکہ وہ دہلی میں یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت سے قاصر تھا ۔ جس کے باعث مایوسی کی حالت میں یہ قدم اٹھایا ۔ بعد ازاں اس نوجوان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔۔ اگرچیکہ امریکی صدر کے دورہ ہند کے پیش نظر دہلی پولیس شبانہ روز چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن ایک نوجوان کی شرانگیزی سے سیکوریٹی فورسس میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ تاہم اس نوجوان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے راحت کی سانس لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT