Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ:اسرائیلی اخبارات

امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ:اسرائیلی اخبارات

واشنگٹن۔19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدرامریکہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ نئے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا، مغربی کنارے سے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی، نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے منصوبے کے تحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ فلسطینیوں کو آمادہ کرنے کے لیے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔

نعرۂ تکبیرلگانے پر فرانسیسی مسلم کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا
میڈرڈ۔19نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں پولیس نے ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر ایک غیر مسلح فرانسیسی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانسیسی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقہ میں پیش آیا،اس علاقہ میں ایک ٹول پلازہ پر کئی دوسرے ڈرائیوروں کی طرح یہ فرانسیسی شہری بھی، جو ایک مراکشی نژاد مسلمان ہے ، ایک خاتون کے ساتھ اپنی گاڑی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش میں تھا۔بعد ازاں ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ شخص قدرے اونچی آواز میں ‘اللہ اکبر’کہتا جا رہا تھا، اس موقع پر موجود پولیس ملازمین کو شبہ ہوا کہ شاید وہ مسلح تھا اور کوئی حملہ کرنا چاہتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT