Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں سے کم دلچسپی

امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں سے کم دلچسپی

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ امریکی تعلقات میں اضافہ ، ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار تبدیلی کے باوجود امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں کی تعلیم حاصل کرنے سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے ۔ماڈرن لینگویج اسوسی ایشن ( ایم ایل اے ) نے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکی کالجس اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کا سروے کیا ہے جس سے

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ امریکی تعلقات میں اضافہ ، ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار تبدیلی کے باوجود امریکی طلبہ کو ہندوستانی زبانوں کی تعلیم حاصل کرنے سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے ۔ماڈرن لینگویج اسوسی ایشن ( ایم ایل اے ) نے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکی کالجس اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کا سروے کیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ امریکی طلبہ میں عربی ، چینی ، جاپانی اور کوریائی زبانیں سیکھنے سے زیادہ دلچسپی ہے اور اس ضمن میں ہندوستانی زبانوں سے ان کی دلچسپی بہت کم ہے ۔واقعہ کے بعد امریکی طلبہ کی کثیرتعداد عربی زبان کی طرف راغب ہوئی ہے ۔ 2009 ء کے دوران 3924 امریکی طلبہ ہندوستانی زبانوں کی تعلیم کیلئے اپنے نام درج کرواتے تھے لیکن 2013 کے دوران یہ تعداد گھٹ کر 3,090 ہوگئی ۔ 1800 طلبہ ہندی ، 533طلبہ اردو ، 124 طلبہ پنجابی ، 82 طلبہ ٹامل ، 64 طلبہ بنگالی ، 51 طلبہ تلگو ، 6 طلبہ گجراتی اور پانچ طلبہ کنڑا سیکھ رہے ہیں۔ اس کے برخلاف 67000 طلبہ جاپانی ، 61,000 طلبہ چینی اور 12000 طلبہ کوریائی زبان سیکھ رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT