Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / امریکی طیارہ دریا میں گر کر تباہ

امریکی طیارہ دریا میں گر کر تباہ

نیویارک۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان ایک چھوٹا طیارہ دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ طیارہ دوسری عالمی جنگ کے وقت ٹو وینٹج پی-47 تھنڈر بولٹ طیارے ہے۔ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے۔؟حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔امریکی میرین جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔اس سے قبل 2009 ء میں ایک ہوائی جہاز نے دریائے ہڈسن  میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، اس طیارے میں 155 مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافروں کو بچا لیاگیا تھا۔
ارجنٹائن :سابق ڈکٹیٹر کو 20برس کی قید
۔ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ارجنٹائن کی وفاقی عدالت نے سابق فوجی آمر اور اُن کے 14 ساتھیوں کو مختلف المیعاد سزائیں سنائی ہیں۔ ان افراد کو عدالت کی جانب سے سزا، بائیں بازو کے افراد کے اغواء اور پھر انہیں لاپتہ قرار دینے کے جرائم کے تناظر میں دی گئی ہے۔1976 سے 1983تک ارجنٹائن پر آمریت قائم رہی تھی اور 88 برس کے ریٹائرڈ جنرل رینالڈو بیگنون آخری دور کی فوجی حکومت کے سربراہ تھے۔ اُن کو انسانی حقوق کے منافی جرائم سرزد کرنے پر بیس برس کی قید سزا کا حکم دیا ہے۔ بیگنون فوجی حکومت کے چودہ اہم اہلکاروں کو آٹھ برس سے پچیس برس تک کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ بیگنون پہلے ہی آمریت کے دور میں حکومتی اختیار کے ناجائز استعمال اور اغوا کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
جنوبی کوریائی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے شمالی کوریا کی دھمکی
پیانگ یانگ 28 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے دھمکی دی کہ اگر جنوبی کوریا کے جنگی بحری جہاز اُس کے سمندری حدود میں داخل ہوئے تو انہیں نشانہ بناکر تباہ کر دیا جائیگا۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے، جب جنوبی کوریائی نیوی نے انتباہی گولے داغے تھے کیونکہ شمالی کوریا کے دو بحری جہاز مغربی سمندری حدود عبور کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے علاقے میں کچھ دیر کیلئے داخل ہوئے تھے۔ جنوبی کوریائی جہازوں نے شمالی کوریائی بحری جہازوں کا پیچھا بھی کیا۔ پیپلز آرمی نے انتباہی گولے داغنے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مذاکراتی عمل کو ختم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT