Wednesday , December 19 2018

امریکی طیارہ میں دوران پرواز ایک مسافر سے بچھو لڑ گیا

ہوسٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر ہوسٹن سے کالگیری پرواز کرنے والے یونائیٹیڈ ایرلائنز کے ایک طیارہ میں بچھو نے ایک شخص کو ڈنک مار دیا۔ اس ایرلائنز نے آج ہی اپنے ایک مسافر کو زبردستی طیارہ سے اتار دیا تھا جس پر اس کو سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔ بچھو کے کاٹنے سے زخمی مسافر رچرڈ بل کی بیوی ملنڈا نے کہا کہ زہریلی کیڑا اس کے شوہر ے سے پر گر پڑا جب وہ طیارہ میں اپنی بزنس کلاس نشست پر بیٹھا لنچ لے رہا تھا۔ ملنڈا نے کہا کہ ’’میرے شوہر نے محسوس کیا کہ ان کے سر پر کچھ گر پڑا ہے جس کو انہوں نے نکالا ہی تھا کہ قریب بیٹھے مسافر کی توجہ اس پر مرکوز ہوئی اور اس نے چیختے ہوئے کہا کہ میرے خدایا، یہ تو بچھو ہے‘‘۔ ارکان عملہ نے شوہر کی مدد کی اور ڈاکٹر نے کہا کہ زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT