Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / امریکی عدالت میں مودی کا ویزا ریکارڈ کی طلبی

امریکی عدالت میں مودی کا ویزا ریکارڈ کی طلبی

وزیراعظم کے داخلہ پر امتناع کی برخاستگی کے خلاف سکھ تنظیم کی درخواست
نیویارک۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک جج نے وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ میں داخلہ پر عائد امتناع برخاست کرنے سے متعلق اوباما انتظامیہ کے فیصلہ کی تمام دستاویزات فروری تک عدالت میں پیش کی جائیں۔ جنوبی ضلع نیویارک کی عدالت کے جج جان کوئیل ٹل نے 9 ڈسمبر کو جاری کردہ حکم میں کہا کہ امریکہ وزارت خارجہ جنوری 2016ء کے وسط میں ابتدائی تفصیلات فراہم کرے گی اور فروری تک مزید تفصیلات پیش کئے جائیں گے۔ جج کوئیل ٹل نے کہا کہ 29 فروری 2016 ء کو اس مقدمہ کی آئندہ پیشی مقرر ہوگی۔ سکھ برائے انصاف نامی تنظیم نے ایک درخواست دائر کرتے ہوئے قانونی آزادی معلومات کے جواب میں تفصیلات کی فراہمی میں وزارت خارجہ کی ناکامی کو چیلنج کیا تھا۔ اس تنظیم نے امریکہ میں مودی کے داخلے اور ویزا کے بارے میں جون  2013ء سے تمام تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ تنظیم سکھ برائے انصاف (ایس جے ایف) نے بش انتظامیہ کی جانب سے مودی کے ویزا پر امتناع اور بعد میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے امتناع کی برخاستگی اور ویزا کی فراہمی کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT