Monday , May 21 2018
Home / دنیا / امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی کھڑکی اسکول گراؤنڈ میں جاگری

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی کھڑکی اسکول گراؤنڈ میں جاگری

ٹوکیو ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عجیب و غریب حادثہ میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی ایک کھڑکی جنوبی جاپان میں واقع ایک اسکول کے اسپورٹس گراؤنڈ میں جاگری تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فوشینما میرین ایر بیس کے قریب واقع اس اسکول میں یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے رونما ہوا۔ دریں اثناء امریکی فوج نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس حادثہ یا واقعہ کا سختی سے نوٹ لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ امریکی حکام نے معذرت خواہی کی ہے اور اسکول کے آس پاس رہنے والوں کو فی الحال فوجی ہیلی کاپٹر کی کھڑکی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر جاپان کے اوکیناوا میں ایک کھلے کھیت میں گر کر شعلہ پوش ہوگیا تھا۔

 

نیویارک بم دھماکہ کے
مشتبہ کی اہلیہ سے پوچھ گچھ
ڈھاکہ۔ 13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیویارک میں ہوئے پائپ بم دھماکے کے مشتبہ عقائد اللہ کی اہلیہ سے بنگلہ دیش کی پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔بنگلہ دیش کے ایک سینئر پولیس افسر نے شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر پر آج بتایا کہ عقائد اللہ جوڑے کو چھ سالہ ایک بچہ ہے حالانکہ انہوں نے پوچھ گچھ کے بارے میں تفصیل سے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا. اس افسر نے رائٹرکو بتایا کہ ہمیں اس کی بیوی اور سسرال کے لوگ ڈھاکہ میں ملے۔ہم ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے نیویارک میں کل صبح سات بجے بنگلہ دیشی عقائد اللہ نے خود کش حملے کی کوشش کی۔اس حملے میں وہ شدیدطور سے جھلس گیا جبکہ تین دیگر افرادکو معمولی چوٹیں آئیں۔نیویارک کے میئر بل ڈے بلاسکو نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT