Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار،دوفوجی ہلاک

امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار،دوفوجی ہلاک

کیلی فورنیا،21جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیامیں کل فوج کے ایک اپاچے ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے دو فوجیوں کی موت ہوگئی ۔فوج کے ایک ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔ترجمان کرنل جاسون براؤن نے بتایاکہ جنوبی کیلی فورنیا کے فورٹ ارون کے قومی تربیتی مرکز میں فوج کا اے ایچ 64ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں دوفوجیوں کی موت ہوگئی ہے ۔ایک دیگر افسر نے بتایا کہ اس حادثہ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کی موت ہوگئی ۔انکی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔حادثہ کے اسباب کی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT