Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / امریکی قومی سلامتی مشیر اور پاکستانی وزیر داخلہ کی بات چیت

امریکی قومی سلامتی مشیر اور پاکستانی وزیر داخلہ کی بات چیت

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے مقصد سے بحیثیت ساجھیدار مشترکہ طورپر کام کرنے اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائیس نے گزشتہ روز وائیٹ ہاوز میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں سے اس ضمن میں بات چیت کی

واشنگٹن ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے مقصد سے بحیثیت ساجھیدار مشترکہ طورپر کام کرنے اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائیس نے گزشتہ روز وائیٹ ہاوز میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں سے اس ضمن میں بات چیت کی ۔ اس موقع پر مسز رائیس نے پرتشدد انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے موضوع پر یہاں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں نثارعلی خاں اور ان کے زیرقیادت پاکستانی وفد کے رول کی ستائش کی۔ سلامتی کونسل کی مشیر کے ترجمان برناڈیٹ میھان نے کہاکہ ’’ان دونوں نے دہشت گردی کے خطرہ کے خلاف ساجھیداروں کے ساتھ مشترکہ کارروئی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے ‘‘ ۔ میھان نے مزید کہا کہ ’’ان دونوں نے مستقبل قریب میں باہمی طورپر علاقائی استحکام میں تعاون کے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا نیز افغانستان کے زیرقیادت جاری مصالحتی مساعی میں تعاون سے بھی اتفاق کیا گیا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT