Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / امریکی قونصل خانہ کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ

امریکی قونصل خانہ کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ

چیف منسٹر کے سی آر سے سفیر رچرڈ ورما کی ملاقات ، ریاست کے ترقیاتی منصوبوں سے آگہی

چیف منسٹر کے سی آر سے سفیر رچرڈ ورما کی ملاقات ، ریاست کے ترقیاتی منصوبوں سے آگہی

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) امریکی سفیر متعینہ ہند مسٹر رچرڈ ورما نے آج چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے باہمی روابط کو مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ اُنھوں نے گچی باؤلی میں تعمیر کئے جانے والے امریکی قونصل خانہ کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کئی طلباء امریکی یونیورسٹیز میں زیرتعلیم ہیں اور تلنگانہ کے کئی افراد امریکہ میں برسر روزگار ہیں۔ اِس کے جواب میں امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ اور تلنگانہ کے مابین کئی شعبوں میں بہتر روابط ہیں۔ رچرڈ ورما نے کہاکہ امریکی صدر کے ہیلی کاپٹر کے فاضل پرزے حیدرآباد میں تیار کردہ ہیں۔ اِس موقع پر چیف منسٹر نے حکومت کے ترقیاتی پروگرامس کا تذکرہ کیا اور کہاکہ حیدرآباد کئی صنعتوں بشمول دفاعی مصنوعات کا مرکز ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہاں سال بھر موسمی حالات انتہائی سازگار رہتے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے نئی صنعتی پالیسی متعارف کی ہے۔ رچرڈ ورما نے کہاکہ کئی امریکی کمپنیاں ریاست میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اور حکومت تلنگانہ کی پالیسیوں کا مثبت اثر ہورہا ہے۔ اُنھوں نے تلنگانہ میں برقی کی دستیابی کے بارے میں استفسار کیا، جس پر امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ فی الحال کسی قدر برقی کمی پائی جاتی ہے لیکن اندرون 2 تا 3 سال ریاست میں فاضل برقی ہوگی۔ امریکی سفیر نے ہندوستان میں مرکز و ریاست تعلقات کے بارے میں بھی جاننا چاہا اور یہ بھی پوچھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ریاست کو شامل کیا جاتا ہے یا نہیں؟ اِس کے جواب میں چیف منسٹر نے کہاکہ تلنگانہ کے مرکز کے ساتھ دوستانہ روابط ہیں اور ریاستی حکومت نے نیتی آیوگ کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد ریاست کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے رچرڈ ورما کو مختلف شعبوں میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بھی واقف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT