Saturday , December 15 2018

امریکی مسافر طیارے سے ڈرون کا ٹکرائو کا انکشاف

واشنگٹن۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماہ مارچ کے دوران امریکی فضائی کمپنی کے ایک طیارے سے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانے والا ڈرون طیارہ ٹکرا گیا تھا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ واقعہ فلوریڈا ائیر پورٹ کے قریب 22 مارچ کو پیش آیا ہے۔ جب یو ایس ائیر ویز کا پچاس نشستوں والا سی آر 200 ج

واشنگٹن۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماہ مارچ کے دوران امریکی فضائی کمپنی کے ایک طیارے سے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانے والا ڈرون طیارہ ٹکرا گیا تھا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ واقعہ فلوریڈا ائیر پورٹ کے قریب 22 مارچ کو پیش آیا ہے۔ جب یو ایس ائیر ویز کا پچاس نشستوں والا سی آر 200 جیٹ شمالی کیرولینا سے تلہاسی کی طرف محو پرواز تھا، جب طیارہ فلوریڈا پہنچا تو ڈرون اس کے بہت قریب آگیا۔اس ڈرون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ 700 میٹر کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔

ڈرون کی طرف سے یہ قانون کی خلاف ورزی تھی، کیونکہ قانون کے تحت ضروری ہے کہ جب ڈرون ائیر پورٹ کے ارد گرد ہو تو پہلے سے ایوی ایشن کے متعلقہ حکام کو اطلاع کی جائے۔حکام کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہیں، لیکن ابھی تک ڈرون اُڑانے والے آپریٹر کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایوی ایشن کے حکام نے 22 مارچ کے بعد پہلی مرتبہ سان فرانسسکو میں ایک تقریر کے دوران انکشاف کیا ہے۔اس بارے میں ائیر لائن کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ ’’ ڈرون طیارے کے اس قدر قریب آ گیا تھا کہ وہ یقینا ٹکرایا تھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT