Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / امریکی مسلمانوں کے رجسٹریشن کی ٹرمپ کی تجویز پر ہیلاری کی تنقید

امریکی مسلمانوں کے رجسٹریشن کی ٹرمپ کی تجویز پر ہیلاری کی تنقید

واشنگٹن 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیموکریٹس کی امکانی صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے اپنے مخالف ڈونالڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس پر سخت تنقید کی کہ امریکہ میں مسلمانوں کے ڈاٹا کو رجسٹر کیا جانا چاہئے ۔ ٹرمپ ریپبلکنس کی امیدواری حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں اور شامی پناہ گزینوں کے تعلق سے کئی متنازعہ ریمارکس کئے ہیں اور ان میں حالیہ پیرس حملوں کے بعد مزید تیزی آگئی ہے ۔ ہیلاری کلنٹن نے کل رات کئے گئے ان ریمارکس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور انہوں نے ان ریمارکس کے نازی جرمنی سے تقابل کیا ہے ۔ کلنٹن نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز زبان ہے ۔ اس کی ان تمام کی جانب سے مذمت کی جانی چاہئے جو ملک کی قیادت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ سے این بی سی نیوز نے سوال کے اتھا کہ آیا وہ امریکہ میں مسلمانوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈاٹا بیس تیار کرنے کی حمایت کرینگے ۔ ٹرمپ نے اپنے جواب میں کہا کہ یقینی طور پر وہ اس منصوبہ پر عمل کرینگے ۔ یقینی طور پر کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاٹا بیس کے علاوہ مزید کچھ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ہم کو کئی اقدامات کرنے چاہئیں اورآج ہم یہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔ اس سوال پر کہ مسلمانوں کا اندراج کس طرح کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا تھا کہ یہ کئی مقامات پر کیا جاسکتا ہے صرف مساجد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اچھا انتظام ہوگا ۔ ریبپلکین کے ایک اور دعویدار جیب بش نے بھی ہیلاری کلنٹن کی طرح ٹرمپ کے ریمارکس کی مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو تخریب کاری سے مقابلہ کے عزم میں اپنے اخلاق اور اقدار کو ترک نہیں کرنا چاہئے ۔ جیب بش نے بھی حالیہ عرصہ میںکچھ متنازعہ ریمارکس کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT