Tuesday , December 18 2018

امریکی معیشت کیلئے 2014 ء سنگ میل : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی معیشت کیلئے 2014 ء کا سال ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے جہاں معیشت 4.2 فیصد تک مستحکم ہوئی ہے جبکہ نومبر تک 2.65 ملین ملازمتیں بھی تفویض کی گئی ہیں۔ نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائرکٹر جیف زینٹس نے کل ایک کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکی معیشت کی

واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی معیشت کیلئے 2014 ء کا سال ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے جہاں معیشت 4.2 فیصد تک مستحکم ہوئی ہے جبکہ نومبر تک 2.65 ملین ملازمتیں بھی تفویض کی گئی ہیں۔ نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائرکٹر جیف زینٹس نے کل ایک کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکی معیشت کیلئے 2014 ء کا سال انتہائی مبارک ثابت ہوا ہے جہاں اس میں 4.2 فیصد کا فروغ حاصل ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ زائد از ایک دہے کے بعد گزشتہ چھ ماہ امریکی معیشت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں تھے ۔ سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ جاریہ کیلنڈر سال میں 2.65 ملین ملازمتوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حالانکہ 2014 ء اب تک اختتام پذیر نہیں ہوا ہے لیکن اس کے گیارہویں مہینہ (نومبر) میں ہی ہم نے ملازمتوں کا بڑا نشانہ حاصل کیا ہے جو کسی بھی ملک کی معیشت کے فروغ میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ چاہے بزنس ہو ، چاہے ٹکنالوجی کا شعبہ ہو یا پھر مینوفیکچرنگ ( پیداوار ) کا ، تقریباً ہر شعبہ میں امریکی معیشت کے گراف نے اوپر کی جانب ہی رُخ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT