Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / امریکی نائب صدر جو بائیڈن ترکی کے ایک روزہ دورہ پر

امریکی نائب صدر جو بائیڈن ترکی کے ایک روزہ دورہ پر

واشنگٹن۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ بائیڈن گزشتہ مہینے کی ناکام بغاوت کے بعد سے ترکی کا دورہ کرنے والے امریکی حکومت کے سرکردہ ترین نمائندے ہیں۔ جو بائیڈن لیٹویا سے ترکی پہنچے ہیں اور ترک قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اپنی اگلی منزل سویڈن کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ ترکی میں بائیڈن صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، جس دوران امریکہ میں قیام پذیر مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ ترکی گولن پر گزشتہ مہینے کی ناکام بغاوت کی منصوبہ سازی کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کر رہا ہے کہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے۔ امریکی نائب صدر کا دورہ ایک ایسے وقت پر عمل میں آ رہا ہے، جب ترکی اور شام کی سرحد پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT