Thursday , December 13 2018

امریکی نائب صدر مائیک پنس کی اسرائیل آمد

یروشلم، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس اپنے اسرائیل دورہ کے دوران یروشلم پہنچے ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ چھ دسمبر کو اسرائیل کے دورہ کا اعلان کرنے کے بعد سے مسٹر پینس کا یہ پہلا اعلی سطحی دورہ ہے ۔ پینس کا بائیکاٹ کرنے والے فلسطینیوں کے درمیان ان کایہ دورہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ پینس اردن سے شامی سر حد کا جائزہ لینے کے بعد اتوار کو براہ راست اسرائیل پہنچے جہاں اسرائیل کے وزیر سیاحت یارو لیون نے ان کا استقبال کیا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پینس کو اسرائیل کا اہم دوست بتایا اور کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان امن و امان اور سیکورٹی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT