Friday , December 15 2017
Home / دنیا / امریکی نژاد عالم دین کیخلاف ترکی عدالت کا وارنٹ

امریکی نژاد عالم دین کیخلاف ترکی عدالت کا وارنٹ

حکومت کے خلاف 15 جولائی کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام

انقرہ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک عدالت نے امریکی نژاد عالم دین کی گرفتاری کیلئے آج باقاعدہ وارنٹ جاری کردیا۔ امریکہ میں مقیم اس عالم دین عطا اللہ گولین پر الزام ہیکہ انہوں نے 15 جولائی کو ترکی میں کی گئی ناکام بغاوت کی سازش کی تھی۔ ترکی حکومت نے اس سازش کو ناکام بنادیا۔ تاہم اس کارروائی کے دوران زائد از 270 افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری ایجنسی اینڈ اناڈولو نے بتایا کہ استنبول کی عدالت نے 15 جولائی فوجی بغاوت کی پاداش میں وارنٹ جاری کئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہیکہ امریکہ میں مقیم عالم دین عطا اللہ گولین جو صدر رجب طیب اردغان کے سابق حلیف ہیں اور وہ خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گذارتے ہوئے امریکی شہر پنسلوانیا میں مقیم ہیں۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے ترکی کی فوج کو بغاوت کیلئے اکسایا اور سازش رچی۔ اس بغاوت کے پیچھے اصل ذہن ان ہی کا تھا۔ گولین نے ترکی میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ انقرہ میں ان کی حوالگی کیلئے فی الحال باقاعدہ درخواست نہیں کی ہے لیکن عدالت نے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT