Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / امریکی وارننگ کے باوجود ایران کے میزائیلی تجربے دو بیلسٹک میزائیل کے تجربے، سخت پابندیا نظرانداز

امریکی وارننگ کے باوجود ایران کے میزائیلی تجربے دو بیلسٹک میزائیل کے تجربے، سخت پابندیا نظرانداز

تہران ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکی وارننگ کی خلاف ورزی کے ساتھ میزائیلی تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے آج مزید دو بیلسٹک میزائیلوں کا تجربہ کیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ’’طویل فاصلاتی قدر۔ ایچ اور قدر ایف میزائیلز آج داغے گئے ۔ جنہوں نے 1,400 کیلو میٹرس (870 میل) دور واقعہ اپنے نشانوں کو تباہ کر دیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے شمالی ایران کے پہاڑی علاقہ ایروز کے ایک مقام سے داغے جانے والے دو میزائیلوں کے ویڈیوز کا ٹیلی کاسٹ کیا ۔ تہران نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی بیلسٹک میزائیلس کے تجربات کیا تھا ۔ امریکہ نے ایرانی میزائیل پروگرام کو ختم کرنے کیلئے اس سال کے اوائیل میں تحدیدات بھی عائد کیا تھا جس کو ایران نے بالکلیہ طور پر نظر انداز کردیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے فضائی و خلائی شعبہ کے سربراہ جنرل عامر علی حاجی زادہ نے کہا تھا کہ ’’ہمارے دشمن جس حد تک تحدیدات میں ا ضافہ کریں گے ہمارے پاسداران کا ردعمل بھی اور زیادہ ہی ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان جان کیری نے کہا ہے کہ ان تجربات کی توثیق نہیں ہوئی ہے لیکن خبردار کیا کہ اس کے جواب میں امریکہ یکطرفہ یا مشترکہ بین الاقوامی کارروائی کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT