Friday , December 15 2017
Home / دنیا / امریکی وزیرخارجہ کی تائیوان کے صدر سے ملاقات

امریکی وزیرخارجہ کی تائیوان کے صدر سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس سینیٹرٹیڈکروز نے تائیوان کے صدر سائی ۔ انگ ۔ وین سے چینی سفارتکاروں کی جانب سے اعتراض کئے جانے کے باوجود ملاقات کی۔ اسی دوران ٹیکساس کے ریپبلکن جو نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے پرائمریز مرحلہ میں ہی شکست کھا چکے ہیں، نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر وین کیساتھ اسلحہ کی فروخت، سفارتی تبادلے اور معاشی تعلقات کے موضوعات زیربحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینا امریکہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس طرح تائیوان کی مارکیٹس تک رسائی سے ٹیکساس کے کسانوں اور چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT