Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / امریکی وزیردفاع چَک ہیگل کی سعودی عرب آمد

امریکی وزیردفاع چَک ہیگل کی سعودی عرب آمد

ریاض ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع چَک ہیگل مشرق وسطیٰ کے خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔مسٹر چَک ہیگل چہارشنبہ کو سعودی عہدے داروں سے شام کی صورتحال اور ایران کے جوہری تنازعہ پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ریاض ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع چَک ہیگل مشرق وسطیٰ کے خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔مسٹر چَک ہیگل چہارشنبہ کو سعودی عہدے داروں سے شام کی صورتحال اور ایران کے جوہری تنازعہ پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

وہ خلیج تعاون کونسل کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ 2008ء کے بعد اس نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا۔ان کا گذشتہ ایک سال میں خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ پینٹگان کے پریس سیکریٹری رئیر ایڈمرل جان کربی نے گذشتہ ہفتہ ایک بیان میں کہا تھا کہ اس دورے کا مقصد خطہ میں امریکہ کی علاقائی حکمت عملی کو آگے بڑھانا ہے۔ترجمان کے بہ قول چَک ہیگل جی سی سی کے وزرائے دفاع کے ساتھ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے سکیوریٹی وعدوں کو پورا کرنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لئے ملک کی غیر متزلزل پالیسی کا اعادہ کریں گے۔اس اجلاس میں فضائی اور میزائل دفاع ،میری ٹائم سکیوریٹی اور سائبر دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مربوط پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔امریکی وزیردفاع سعودی عرب کے بعد اردن اور اسرائیل جائیں گے۔

وہ اسرائیلی ہم منصب سے صہیونی ریاست کی راکٹ اور میزائل دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دریں اثناء سعودی عرب نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کو دورہ کی دعوت دی ہے۔سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا ہے کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی تھی لیکن انھوں نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے کب ایرانی وزیرخارجہ کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب چاہیں دورے کے لئے آسکتے ہیں،ہم ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT