Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / امریکی وزیر دفاع جم میاٹس کا 26 ستمبر سے دورۂ ہند

امریکی وزیر دفاع جم میاٹس کا 26 ستمبر سے دورۂ ہند

 

نیویارک۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع جم میاٹس عنقریب ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نرملا سیتا رامن سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ہندوستان کو تیقن دیا جاسکے کہ امریکہ اسے اپنا باوقار حلیف تصور کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے زیرتحت کسی بھی امریکی کابینی سطح کے وزیر کا یہ پہلا دورۂ ہند ہوگا۔ پنٹاگان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ 26 ستمبر سے میاٹس کے دو روزہ دورۂ ہند کا آغاز ہوگا جہاں موصوف نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور بعدازاں وزیراعظم نریندر مودی اور نرملا سیتا رامن سے ملاقات کریں گے۔ پینٹگان کے بیان کے مطابق ہندوستان نے افغانستان کی جمہوریت، استحکام، خوشحالی اور تحفظ کیلئے جو بھی اقدامات کئے ہیں، امریکہ کی جانب سے اس کی ستائش کا پیغام بھی جم میاٹس پڑھ کر سنائیں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ صرف کچھ روز قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT