Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / امریکی پادری کو جنسی استحصال کے جرم میں سزائے قید

امریکی پادری کو جنسی استحصال کے جرم میں سزائے قید

ملبورن ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی پادری جن پر الزام ہیکہ انہوں نے نابالغ لڑکوں اور لڑکیوں کا پنسلوانیا میں جنسی استحصال کیا، انہیں 30 سال قبل تین بچوں کا جنسی استحصال کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے آسٹریلیا کی ایک جیل میں محروس رکھا گیا ہے۔ جج جیمس پیرش نے آج برادر برنارڈ ہارٹ مین کو تین سال کی سزائے قید سنائی۔ تاہم ایک سال کی سزائے قید کو معطل کردیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ہارٹ مین اپنے ان 8 بھائیوں میں شامل ہے جنہیں پٹس برگ کے نارتھ کیتھولک ہائی اسکول کے 19 طلباء کا جنسی استحصال کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT