Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / امریکی پارلیمنٹ میں روس کیخلاف نئی پابندیوں کے حق میں رائے دہی

امریکی پارلیمنٹ میں روس کیخلاف نئی پابندیوں کے حق میں رائے دہی

واشنگٹن۔ 26جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعتراضات کے بعد بھی امریکی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کے حق میں آج اکثریت سے ووٹ دیا۔ اس مسئلے پر ابھی پولنگ جاری ہے اور پابندیوں کے حق میں اب تک 388 ارکان نے ووٹ دیا ہے جبکہ اس کی مخالفت میں صرف دو ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا ہے ۔ اس بل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس بھیجے جانے سے پہلے سینیٹ سے منظوری ملنا ضروری ہے ۔ صدر کے پاس اسے قانون بنانے یا ویٹو کرنے کا حق ہے ۔ سینیٹ کے ارکان نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ وہ اس بل پر ایوان میں کب بحث اور ووٹنگ کریں گے ۔دریں اثناء، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ روس کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت اور امریکی اقتدار پر قبضے کا الزام لگاتے ہوئے امریکہ نے ماسکو کو سخت اشارہ دینے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ اس قانون کے عمل میں آنے کے بعد امریکی صدر پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر روس پر پابندیوں میں نرمی کا موقف نہیں اختیار کرسکیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT