Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکی پارک میں ایک شخص کی فائرنگ ، 3 ہلاک

امریکی پارک میں ایک شخص کی فائرنگ ، 3 ہلاک

واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بندوق بردار نے مضافاتی میری لینڈ بزنس پارک میں گھس کر پانچ افراد کو گولی مار دی جن میں تین ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ ردی لبیب پرنس نامی حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ وہ گرینائیٹ کی تجارت کیا کرتا تھا اور ایسا لگتا ہیکہ اس نے دانستہ طور پر تجارتی مخاصمت کی بناء حملہ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹرمپ کے سفری امتناع پر ایک اور جج کی پابندی
واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں میری لینڈ کے فیڈرل جج تھوڈور چوانگ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ سفری امتناع سے متعلق احکامات پر پابندی لگادی ہے اور کہا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو امریکی دستور کی خلاف ورزی ہے۔ وہ ہوائی فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے بعد پابندی لگانے والے دوسرے جج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT