Friday , December 15 2017
Home / دنیا / امریکی پنشنس کیلئے 2017 بہترین سال

امریکی پنشنس کیلئے 2017 بہترین سال

واشنگٹن ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخابات نے جہاں کئی نشیب و فراز دیکھے وہیں یو ایس اسٹاک ایکسینج کے علاوہ متعدد عوامی پنشن برداروں کو بھی دو ہندسی فائدہ ہوا لیکن اس کے باوجود ، انھیں اب بھی کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ یو ایس پبلک پنشنس کو 30 جون کو ختم ہونے والے پہلے سہ ماہی کے دوران 12.4% بطور ریٹرنس حاصل ہوئے ۔ ولشائر ٹرسٹ یونیورسٹی کمپیریزن سرویس کی جانب سے جاری کئے گئے نئے اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی جو گزشتہ سال کے اس ماہ کے سہ ماہی کے خاتمہ سے 1.07% زائد ہے۔ 2014 ء سے اب تک کا یہ بہترین نتیجہ ہے ۔

ٹرمپ کی شمالی کوریا کو تنبیہ، حالات انتہائی کشیدہ
واشنگٹن ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اسے ’آگ اور شدید غصے‘ کا سامنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بیان امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری ہونے والی ان رپورٹوں کے بعد دیا جن کے مطابق پیانگ یانگ نے ایک چھوٹے سائز کا نیوکلیئر ہتھیار تیار کر لیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ پیسیفک کے جزیرے گوام پر امریکی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں واشنگٹن پوسٹ نے انٹیلیجنس ایجنسی کے ذرائع سے اپنی رپورٹوں میں لکھا تھا کہ شمالی کوریا امکاناً اب اپنے میزائلز سے جوہری حملہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT