Friday , December 15 2017
Home / دنیا / امریکی پولیس کی جانب سے حجاب نکالنے کا واقعہ

امریکی پولیس کی جانب سے حجاب نکالنے کا واقعہ

مسلم خاتون کو 85 ہزار ڈالرس کی ادائیگی کا معاہدہ
لاس اینجلس 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ایک مسلم خاتون کو حکام نے 85,000 ڈالرس ادا کرتے ہوئے ایک مقدمہ میں سمجھوتہ کرلیا ہے ۔ اس خاتون کو پولیس تحویل میں حجاب نکالنے پر مجبور کیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ گذشتہ سال پیش آیا تھا جب کرسٹی پاویل نامی یہ خاتون اور اس کے شوہر کو پولیس نے کار چلاتے ہوئے روک لیا تھا ۔ درخواست میں یہ بات بتائی گئی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پاویل کو چوری کے ایک واقعہ میں وارنٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پاویل کے شوہر نے درخواست کی تھی کہ اس معاملہ کو ایک خاتون عہدیدار کو سونپا جائے لیکن عہدیداروں نے اس درخواست کو مسترد کردیا اور پاویل سے کہا تھا کہ اسے اپنا حجاب نکالنا ہوگا ۔ پاویل نے یہ رات جیل میں اپنے ہیڈ اسکارف کے بغیر گذاری ۔ جب اس کے شوہر نے اس کی ضمانت کروائی تو اسے یہ اسکارف واپس کردیا گیا تھا ۔ پاویل نے اپریل 2016 میں یہ درخواست دائر کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ محکمہ پولیس نے ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاویل کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری آزادی ہے لیکن حکام نے اس کے اس حق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پولیس کے اس رویہ پر وہ ساری رات روتی رہی اور اسے اپنی ہتک محسوس ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT