Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / امریکی چینل کی رام سیتو کی دریافت ، بی جے پی کے موقف کی تصدیق: روی شنکر پرساد

امریکی چینل کی رام سیتو کی دریافت ، بی جے پی کے موقف کی تصدیق: روی شنکر پرساد

نئی دہلی۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سائنسی چینل نے رام سیتو کو اپنے ایک نئے شو میں دکھاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ انسانی ساختہ ہے، قدرتی نہیں۔ اس سے اس مسئلہ پر بی جے پی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج سابق یو پی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے اس اعتقاد پر اعتراض کیا تھا کہ یہ زمینی پل لارڈ رام نے لنکا پہنچنے اور اپنی بیوی سیتا کو بچانے کے لیے تعمیر کیا تھا۔

دریائے توی میں اچانک سیلاب، 7 مزدور بچالیے گئے
جموں۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 7 مزدور بچالیے گئے جبکہ پولیس اور ریاستی آفات سماوی ردعمل فورس نے ایک جزیرے پر دریائے توی میں اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کی کارروائی کی۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوری موقع واردات پر پہنچی تھی۔ دریائے توی میں اچانک سیلاب آنے سے مزدوروں کے جزیرہ پونی چیک میں پھنس جانے کی اطلاع دی تھی۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ انہیں بچاکر محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا جبکہ دریائے کی سطح آب میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT