Monday , June 18 2018
Home / پاکستان / امریکی ڈرون حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک

پشاور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسند جس گاڑی میں سفر کررہے تھے، اس کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں سفر کررہے چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ پاکستان کے قبائیلی علاقہ وزیرستان میں پیش آیا۔ شاوال نامی علاقہ سے گذر رہی گاڑی کو ڈرون نے نشانہ بنایا جو افغان سرحد کے قریب ہے۔ ڈرون سے دو میزائیل فائر کئے گئے جس نے گاڑی کے پ

پشاور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسند جس گاڑی میں سفر کررہے تھے، اس کو نشانہ بناتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں سفر کررہے چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ پاکستان کے قبائیلی علاقہ وزیرستان میں پیش آیا۔ شاوال نامی علاقہ سے گذر رہی گاڑی کو ڈرون نے نشانہ بنایا جو افغان سرحد کے قریب ہے۔ ڈرون سے دو میزائیل فائر کئے گئے جس نے گاڑی کے پرخچے اڑا دیئے۔ نعشوںکی فوری طور پر شناخت عمل میں نہیں آئی۔ صرف اتنا ہی بتایا گیا ہیکہ تمام مہلوکین دہشت گرد تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ حالیہ دنوں میں شاول عسکریت پسندوں کا محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے اور ایسے کئی علاقے ہیں جو عام انسانوں کیلئے ناقابل رسائی ہیں لیکن عسکریت پسندوں نے انتہائی جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ہی دشوار گذار راستوں اور پہاڑوں میں اپنا ٹھکانہ بنا رکھا ہے۔ دوسری طرف فوج کا یہ ادعا ہیکہ ان علاقوں سے 90 فیصد عسکریت پسندوں سے پاک کردیا گیا ہے جو 10 فیصد عسکریت پسند ہیں۔ انہیں بھی جلد ہی نکال باہر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT