Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / امریکی کانگریس مین کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا

امریکی کانگریس مین کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یو ایس ہاؤس ایتھکس کمیٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ اُس نے ایک ڈیموکریٹک نمائندہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے دو خواتین کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاہم ایک کانگریشنل خاتون امیدوار جن پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، انتخابی دورڑ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ کمیٹی نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’’عوامی الزامات‘‘ سے بخوبی واقف ہے جو 37 سالہ روبین کیہون پر عائد کئے گئے ہیں جو نیواڈہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور گزشتہ سال ہی اُن کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اُن کی انتخابی مہم میں 2016 ء میں حصہ لینے والی ایک خاتون کے جسم کو روبین نے نازیبا انداز میں چھوا تھا جبکہ دوسری خاتون جو نیواڈا کی ایک ’’لائیسٹ‘‘ ہے نے بھی الزام عائد کیا کہ جب وہ مقامی اسمبلی کی رکن تھی اُس وقت روبین نے اُس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جبکہ روبین نے دونوں الزامات کی تردید کی ہے اور استعفیٰ دینے سے بھی انکار کردیا ہے حالانکہ ایوان کی اقلیتی قائد نینسی پیلوسی اُن سے مستعفی ہونے کے لئے مسلسل اصرار کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT