Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / امریکی کانگریس میں ایران کی ’’بوئنگ‘‘ کے ساتھ معاملت کیخلاف ووٹنگ

امریکی کانگریس میں ایران کی ’’بوئنگ‘‘ کے ساتھ معاملت کیخلاف ووٹنگ

واشنگٹن ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے اکثریت سے دو ترامیم کو منظور کرلیا جن کے تحت بوئنگ کمپنی کی جانب سے ایران کو طیاروں کی فروخت روک دی جائے گی۔ اس سلسلے میں 239 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جب کہ 185 نے مخالفت کی۔دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی فیصلے کو منسوخ کردے گی۔
نواز شریف کی پاکستان روانگی
لندن۔9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد لندن سے واپس پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔نواز شریف 22 مئی کو علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں 31 مئی کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔آپریشن کے بعد وہ آرام کی غرض سے گذشتہ چھ ہفتوں سے لندن میں ہی مقیم تھے۔ روانگی سے قبل نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ قوم کے تہہ دلِ سے شکرگزار ہیں جس نے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT