Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / امریکی کمپنی میں مسلم طالب علم کو سالانہ 67 لاکھ روپئے تنخواہ

امریکی کمپنی میں مسلم طالب علم کو سالانہ 67 لاکھ روپئے تنخواہ

جمشیدپور ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) باوقار ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے دو طلباء نے امریکی کمپنی میں پرکشش تنخواہ کے ساتھ ملازمت حاصل کرلی ہے ۔ امریکی کمپنی ایپک سسٹم کارپوریشن کے نمائندوں نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کر کے دو طلباء کشٹیج گپتا اور علی ظہیر بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ برانچ کا انتخاب کیا اور سالانہ 105,000 امریکی ڈالر کے پیکیج کی پیشکش کی جو کہ سالانہ 67 لاکھ روپئے کے مساوی ہے ۔ ڈاکٹر راجیو بھوشن ، پروفیسر انچارج (تعلقات عامہ) این آئی ٹی نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ این آئی ٹی جمشیدپور کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے دو طلباء کو غیر معمولی تنخواہ کے ساتھ ملازمت فراہم کی گئی ۔ ایپک سسٹم کارپوریشن ، ویرمونٹ ، ویسکولین امریکہ میں سرکردہ ہیلت کیر سافٹ ویر کمپنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT