Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکی کھلاڑیوں کا صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج

امریکی کھلاڑیوں کا صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج

نیو یارک۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ ریاست انڈیانا میں نیشنل فٹ بال لیگ کے میچ میں نائب صدر مائیک پینس کی موجودگی کے دوران سیاہ فام کھلاڑیوں نے احتجاج کیا۔ سیاہ فام فٹ بالر امریکی ترانے کے دوران گھٹنوں کے بل کھڑے رہے ۔ نائب امریکی صدر اور ان کی اہلیہ فٹ بال میچ دیکھے بغیر واپس چلے گئے ۔ مائیک پنس نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی ایونٹ کی پذیرائی نہیں کریں گے جہاں امریکہ کے قومی ترانے کا احترام نہ کیا جائے ۔ ٹرمپ نے مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے میچ چھوڑ کر چلے جانے کو سراہا ہے ۔واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے ناراض سیاہ فام کھلاڑی نیشنل فٹ بال لیگ کے دوران سراپا احتجاج ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT