Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / امریکی گرینڈکینین میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘3سیاح ہلاک

امریکی گرینڈکینین میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘3سیاح ہلاک

واشنگٹن۔11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے جب کہ ایک ہیلی کاپٹر جس میں سیاح سوار تھے ‘ ایریزونا کی شہرہ آفاق گرینڈ کینین میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ حادثہ 5:20بجے شام گرینڈ کینین کے مغربی علاقہ میں پیش آیا ۔جوایریزونا کے شمال مغرب میں واقع ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب ہیلی کاپٹر کے پائیلٹ کا پتہ نہیں چل سکا ‘ تحقیقات جاری ہیں ۔فوری طور پر حادثہ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں ۔ ہیلی کاپٹر کو سیاحوں کی محفوظ سواری سمجھا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT