Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / امریکی یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ، بشمول بندوق بردار تین ہلاک

امریکی یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ، بشمول بندوق بردار تین ہلاک

تلاپاسی (امریکہ ) ۔ 3 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے فلوریڈا میں واقع ایک یوگا اسٹوڈیو میں جمعہ کو فائرنگ کردی اور فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا۔ تلاپاسی پولیس چیف میکل ڈی لیو نے گزشتہ روز کہا کہ چالیس سالہ شوٹر جس کانام اسکاٹ پال بیرلی بتایا گیا ہے چھوٹے سے تلاپاسی شاپنگ سنٹر میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی ۔ اس نے جملہ چھ افراد کو نشانہ بنایا اور بالآخر خود کو بھی گولی کانشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق دو مہلوکین کے نام ڈاکٹر نانسی وان ویم 61 سال اور مورابینکلی 21 سال ہے ۔ تلاپاسی ڈیموکرٹ اخبار کے مطابق مہلوک وان ویم کیاپٹیل ہیلت پلان میں بحیثیت چیف میڈیکل ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ کیاپٹیل ہیلت پلان نے ڈاکٹر نانسی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک دیرنیہ تجربہ کار ڈاکٹر تھیں بلکہ علاقہ کے عوام میں اپنی خلوص محبت اور تجربہ کی بناء عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں اور وہ ملک اور ریاست کیلئے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتی تھیں۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی پریسیڈنٹ جان تھراشر نے کہاکہ وان سی اور ہینکلی دونوں کا یونیورسٹی سے گہرا تعلق تھا ۔ تھراشر نے مہلوکین اور زخمی افراد کے خاندانوں سے گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ پولیس تحقیق کررہی ہے کہ ملزم کے ساتھ کوئی اور شخص بھی اس واقعہ میں ملوث تھا اور ملزم نے کیا یہ ارادتاً کیاہے ۔
ملسیا ہاچی سن نے بیان دیا کہ اس واقعہ کے بعد ایک شخص کو جس کے جسم سے شدید خون بہہ رہا تھا بار کے اندر گھس پڑا تھا چنانچہ وہ اُس کی مدد کی ۔ اس کے علاوہ ملیسا نے کہاکہ اس نے دیکھا کہ تیناشخاص اسٹوڈیو میں داخل ہوئے اور اس میں سے ایک شوٹر بھی تھا ۔ ایک زخمی شخص پستول سے لیس تھا جس نے بندوق بردار کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔ بندوق بردار پہلے اسٹوڈیو کے اندر اور باہر حرکت کی اور پھر وہ جیسے ہی اپنی بندوق کو لوڈ کرلیا تو افراد نے اسٹوڈیو کی کھڑکیوں سے اندرونی افراد کو باخبر کردیا ۔ سٹی کمشنر پولیس اسکاٹ ماڈاکس جو جائے واقعہ پر موجود تھے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں تحریر کیا کہ ’’میں اپنی ملازمت کے دوران کئی دردناک واقعات کامشاہدہ کیا ہوں لیکن یہ واقعہ سب سے زیادہ المناک تھا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT