Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / امر سنگھ کا بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ

امر سنگھ کا بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ

اندور ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سینئیر سیاستداں امر سنگھ نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شمولیت کے خلاف نہیں لیکن زعفرانی جماعت نے انہیں دعوت اور انہوں نے بھی اب تک درخواست نہیں دی ہے ۔ امر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ اگر مجھے موقع ملے تو بی جے پی میں شامل ہوں گا ۔ امر سنگھ کو سماج وادی پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی میں کچھ خامی نظر آئے تو وہ یقینا ان پر بھی تنقید کریں گے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT