Saturday , July 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / امسال مانسون میں چھ فیصد زائد بارش کی توقع

امسال مانسون میں چھ فیصد زائد بارش کی توقع

گلبرگہ۔6مئی: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رواں سال شمال مغربی مانسون کی آمد سے پہلے ہی ریاست میں ہوئی بارش 6فیصد زیادہ رہی ، محکمۂ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش میں اضافہ کے اوسط میں اور بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔ جون کے اوائل میں شمال مغربی مانسون کرناٹک میں زوروں پر رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے مانسون کے متعلق طویل مدتی

گلبرگہ۔6مئی: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رواں سال شمال مغربی مانسون کی آمد سے پہلے ہی ریاست میں ہوئی بارش 6فیصد زیادہ رہی ، محکمۂ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش میں اضافہ کے اوسط میں اور بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔ جون کے اوائل میں شمال مغربی مانسون کرناٹک میں زوروں پر رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے مانسون کے متعلق طویل مدتی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ امسال پچھلے کئی سالوں کے ریکارڈ کے مقابلے تین سے چھ فیصد زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ آئی آئی ٹی کے شعبۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس بار موسم گرما میں جو غیر متوقع بارش ہوئی ہے ،اس کی وجہ سے مانسون کے ناکام ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ جون سے ستمبر تک مانسون کی مدت میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشین گوئی کرتے ہوئے ماہر موسمیات وی ایس پرکاش نے بتایاکہ ریاست کے ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں بارش کی کمی بالکل محسوس نہیں کی جائے گی۔ خاص طور پر ایسے علاقے جو پچھلے کئی برسوں سے خشک سالی کا شکار رہے ہیں ،اس بار ان علاقوں میں حالات کافی بہتر ہوسکتے ہیں۔ شمال مغربی مانسون ریاست میں 27اور29 مئی کے درمیان داخل ہوجائے گا، اور اس کیلئے شعبۂ آفات کو ابھی سے مستعد کیا جارہاہے۔ جولائی اور اگست کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں کافی بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، البتہ ہاویری ، بلگام ، دھارواڑ، اور گدگ میں بارش کا اوسط کم دکھایا جارہاہے۔ ان اضلاع میں پچھلے چند سالوں کے مقابلہ امسال دس فیصد بارش کم ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT