Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / امل کلونی قید صحافی کے بارے میں سیسی سے ملاقات کی خواہاں

امل کلونی قید صحافی کے بارے میں سیسی سے ملاقات کی خواہاں

قاہرہ ۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور قانون داں امل کلونی نے صدر مصر السیسی سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ الجزیرہ کے نامہ نگار محمد فہمی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈال سکیں۔ کلونی کی شادی ہالی ووڈ کے اداکار جارج کلونی سے گذشتہ سال ہوئی ۔ انہوں نے اپنا قانونی اثر و رسوخ اور اہم شخصیت کی حیثیت سے فہمی کی رہا کروانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصل

قاہرہ ۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور قانون داں امل کلونی نے صدر مصر السیسی سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ الجزیرہ کے نامہ نگار محمد فہمی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈال سکیں۔ کلونی کی شادی ہالی ووڈ کے اداکار جارج کلونی سے گذشتہ سال ہوئی ۔ انہوں نے اپنا قانونی اثر و رسوخ اور اہم شخصیت کی حیثیت سے فہمی کی رہا کروانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت مصر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ فہمی کینیڈا کاشہری ہے ‘اُسے جلد ہی رہا کردیا جائے گا کیونکہ اس کے ساتھی پیٹر گریسٹ کو یکم فبروری کو ملک سے خارج کردیا گیا ہے ۔ گریسٹ کی رہائی کے بعد فہمی کے مصری وکیل کو حکومت مصر نے اطلاع دے دی ہے کہ اس رہائی کے بعد فہمی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ کلونی نے صدر مصر عبدالفتح السیسی اور اُن کے وزیرخارجہ کو فہمی کی رہائی کیلئے مکتوبات روانہ کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT