Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / امن فورس پر حملے، اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک

امن فورس پر حملے، اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک

اقوام متحدہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ امن فورسیس پر حملے کرنے والوں کے خلاف رکن ممالک کی جانب سے واضح ٹھوس کارروائی نہ کئے جانے پر اقوام متحدہ کی مذمت کی اور خبردار کیاکہ امن فورسیس پر حملوں کے جواب میں عدم کارروائی کے بین الاقوامی اور سلامتی کی برقراری پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے جو اقوام متح

اقوام متحدہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ امن فورسیس پر حملے کرنے والوں کے خلاف رکن ممالک کی جانب سے واضح ٹھوس کارروائی نہ کئے جانے پر اقوام متحدہ کی مذمت کی اور خبردار کیاکہ امن فورسیس پر حملوں کے جواب میں عدم کارروائی کے بین الاقوامی اور سلامتی کی برقراری پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے جو اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ سپاہی بھیجنے والا ملک ہے اور اس عالمی ادارہ کی 15 امن کارروائیوں کے منجملہ 11 میں سرگرم حصہ لے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی سے یہ بھی کہاکہ امن فورسیس پر حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فقدان دراصل سلامتی کونسل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب اشوک کمار مکرجی نے امن کارروائیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے سالانہ مباحث میں حصہ لے رہے تھے۔ سفیر اشوک کمار مکرجی نے کہاکہ ’’سلامتی کونسل ہی اگر ان حملوں کو روکنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو دنیا بھر میں اقوام متحدہ امن فورسیس کے ادارہ کو ہی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی برقراری کے ضمن میں اس قسم کے حملوں کے سنگین و خطرناک مضمرات ہوں گے‘‘۔ مسٹر مکرجی نے کہاکہ کانگو، سوڈان اور گولان میں امن کارروائیوں کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا لیکن سلامتی کونسل کی قیادت میں اقوام متحدہ نے ایسے حملوں کے خلاف کوئی واضح اور ٹھوس کارروائی نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT