Wednesday , September 26 2018
Home / پاکستان / امن مذاکرات کیلئے حکومت پاکستان سے

امن مذاکرات کیلئے حکومت پاکستان سے

اسلام آباد ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے ایک ہفتے میں اپنے تیسرے بیان میں مسلم لیگ کی حکومت پر مذاکرات کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے۔ گزشتہ ہفتے میں جاری ہونے والے یہ تینوں بیان ممنوعہ تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو موصول ہوئ

اسلام آباد ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے ایک ہفتے میں اپنے تیسرے بیان میں مسلم لیگ کی حکومت پر مذاکرات کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے۔ گزشتہ ہفتے میں جاری ہونے والے یہ تینوں بیان ممنوعہ تنظیم کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو موصول ہوئے ہیں اور اتوار کو موصولہ تحریری بیان میں ایک مرتبہ پھر یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ طالبان ہمیشہ سے مذاکرات کیلئے سنجیدگی سے تیار ہیں۔ ٹی پی پی کے ترجمان نے کہا : ’’طالبان نے بارہا یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان بامعنی، پائیدار اور سنجیدہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT