Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / امن ویدیکا کی بے سہارا افراد میں آدھار کارڈس کی تقسیم

امن ویدیکا کی بے سہارا افراد میں آدھار کارڈس کی تقسیم

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) سماجی تنظیم امن ویدیکا نے دونوں شہروں میں ایسے مرد و خواتین جو شہر کی گنجان آبادی والے علاقہ اور بڑی بڑی سڑکوں میں بناء سہارے کے زندگی بسر کررہے ہیں، ان کے علاوہ غریب و نادار یتیموں کی نگہداشت اور سہارا فراہم کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ سید افروز، محترمہ اندراماں جو امن ویدیکا پروگرام کے انچارج ہیں، ان بے یار و مددگار مرد و خواتین کے لئے سہارا دینے کے لئے شب و روز سرگرداں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے پاس بہت ساری اسکیمات یہاں کے باشندوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔ اس لئے امن ویدیکا انھیں آدھار کارڈ اور آسرا فراہم کررہی ہے تاکہ وہ سکون کے ساتھ ان شلٹرس میں اپنی زندگی گزار سکیں۔ وقفہ وقفہ سے انھیں طبی امداد بھی پہنچائی جارہی ہے۔ امن ویدیکا نے ان بے سہارا حضرات کو مجتمع کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی اور انھیں آدھار کارڈس حوالے کئے۔ مزید تفصیلات سید فیروز سے فون نمبر 9966101483 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT