Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / امن و امان کا ماحول پولیس انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ:ممتا بنرجی

امن و امان کا ماحول پولیس انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ:ممتا بنرجی

کولکتہ 15فروری(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جھاڑ گرام میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے پولس کی تعریف کی اورکہا ہے کہ اس پورے خطے میں امن و امان کے قیام میں پولس انتظامیہ کی کوششوں اور کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔پولس اہلکاروں کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں ہی اس پورے خطے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج سے جھاڑ گرام کے دوروزہ دورے پر ہیں ۔بیل پہاڑی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں منعقد عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں ، ماٹی ، مانش کی سرکار ہے اور عوام کی فلاح و بہود کیلئے اپنے عہد پر قائم ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چوں کہ جنگل محل میں امن و امان کا ماحول قائم ہوچکا ہے اس لیے اب میں رات میں بھی بس سروس شروع کرنے پر غور کررہی ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT