Wednesday , December 19 2018

امن و امان کی فضاء کی برقراری کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر

مدہول میں پولیس کی جانب سے افطار پارٹی ‘ ایس پی ششی دھر راجو کا خطاب

مدہول /13 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ملک ہندوستان میں تمام تہذیب کے لوگ رہتے ہیں اسی نسبت سے ملک میں گنگاجمنی تہذیب برقرار ہے اس تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کے تہواروں اور خوشیوں میں شرکت کر نا انتہائی نا گزیر ہے اس بات کا اظہار مسٹر سی ششی دھر راجو ضلع ایس پی نرمل نے مدہول میں پولیس کی جا نب سے شیو رنجی فنکشن ہال میں افطار پارٹی تقریب سے مخا طب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیس تمام طبقات کے ساتھ بہتر سلوک کر تے ہوئے سماج میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک رہتی ہے جس کے لئے عوام کا تعاون بھی نا گزیر ہے جس کے بغیر سماج میں ہو رہی برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں مسلمان بھائی روزہ رکھتے ہوئے ایک ماہ کی تربیت حاصل کر تے ہیں یہ بھی ایک اچھا عمل ہے جس کے ذریعہ سماج سے برائیوں کا خاتمہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی دوست وہ ہمدرد ہو تی ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ہمیشہ سختی کے ساتھ پولیس کا ردعمل ہو تا ہے انہوں نے کہاکہ سماج میں کوئی برائی بھی ہو تی ہے تو اس کی اطلاع دینا بھی عوام کی ذمہ داری ہے تا کہ پولیس جرائم کو روک سکے اورمعاشرہ پا ک وصاف بن سکے اس موقع پر جناب مولوی غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلا می مدہول نے ایک تلگو قرآن مجید بطور تحفہ ضلع ایس پی سی ششی دھر راجو کو پیش کر تے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا اور کہاکہ قر آن مجید میں اللہ تعالی نے تمام برائیوں کا خاتمہ اور سماج میں اچھائیوںکو ابھارنے کی ترغیب کی گئی ہے اور اس مقد س ماہ میں ہی اس قر آن مجید کا نزول ہوا قر آن میں جگہ جگہ انسانی ہمدردی ، برائیوں کا خاتمہ کی بات کہی گئی انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ قر آن مجید کو پڑھتے ہوئے اسلا م کو سمجھا جا سکتا ہے بعد ازاں جناب اعجا ز الدین نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب وصی الدین خالد پٹیل ، جناب عارف الدین تروڑاسر پنج ، شکیل ملک ادریس ، عمران خان نے تمام پولیس عہدیداروں کی تاج پوشی کی اور مسٹر سرنیواس سی آئی مدہول کی افطار پارٹی رکھنے پر خوشی کااظہار کیا اور کہاکہ اس طرح کے پروگرامس سے ایک دوسرے کو میل میلاپ میں اضافہ اور بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہوتا ہے ڈی ایس پی اے راملو بھینسہ نے مد ہو ل پولیس با لخصوص سی آئی مدہول کی ستائش کی کہ انہوں نے کہاکہ غریب مسلمانوں کیلئے رمضان کیٹس دیتے ہو ئے بھائی چارہ کو فروغ دیا جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے واضح رہے کہ سرکل انسپکٹر مدہول سرنیواس نے اپنی ذاتی دلچسپی سے مدہول سرکل میں 40 کیٹس تقسیم کئے تمام مسلمانوں کیلئے ایک افطار پارٹی تر تیب دی جس پر مسلمانوں نے خوشی کااظہار کیا اس موقع پر ایس آئی مدہول سومن بھرت ، تا نور ایس آئی ،باسر ایس آئی اور مدہول کے پولیس جوانوں کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT