Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / امن و قانون کی بگڑتی صورتحال پر رابڑی دھرنے پر بیٹھیں

امن و قانون کی بگڑتی صورتحال پر رابڑی دھرنے پر بیٹھیں

PATNA, MAR 21 (UNI):- RJD leader Rabri Devi along with party legislators staging a dharna on the entrance of Bihar assembly during Budget session, in Patna on Wednesday. UNI PHOTO-12U

پٹنہ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل کی لیڈر رابڑی دیوی آج بہار میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر دھرنے بیٹھ گئیں۔ قانون ساز کونسل میں امن و قانون کی صورتحال کے تعلق سے ایوان میں بحث کرانے کے لئے آر جے ڈی کے سنجے پرساد کی جانب سے تحریک التوا کو منظور کرنے کی مانگ منظور نہیں ہونے کے بعد آر جے ڈی کے اراکین ایوان کے درمیان میں آکر شور غل کرنے لگے ۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر ہارون رشید نے آر جے ڈی کے سبودھ رائے کو ایوان سے باہر جانے اور کارروائی چلنے دینے کے لئے کہا۔ اس سے ناراض رابڑی دیوی نے کہاکہ اپوزیشن کو ایوان میں اپنی بات کہنے کا موقع دیا جانا چاہئے ۔ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن میں تھی تب وہ ایسے امور پر ایوان کو چلنے نہیں دیتی تھی۔ رابڑی دیوی نے کہاکہ اپوزیشن عوام کے سوالات کو ایوان میں نہیں اٹھائے گی تو پھر کون اٹھائے گا اور پھر اس کا جواب بھی ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بغیر ایوان چلانا ہے تو چلائیں۔ یہ کہتے ہوئے رابڑی دیوی اور ان کے ساتھ آر جے دی کے اراکین ایوان سے واک آوٹ کر گئے اور کونسل کے اہم دروازے پر دھرنا پر بیٹھ گئے ۔

شہنائی نوازبسم اللہ خان کو گوگل کا خراج عقیدت
ممبئی۔21مارچ(سیاست ڈاٹ کام) معروف شہنائی نواز بسم اللہ خان کی 102ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔بسم اللہ کا خاندان اور آباواجدادشاہی دربار کے شہنائی نواز تھے اور ان کے دادا نے بسم اللہ نام دیا۔استاد انہیں ان کے فن کی وجہ سے عوام نے دیا۔

TOPPOPULARRECENT